اسلام آباد (این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد دیتے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جاری ایک بیا ن میں قائمقام صدر نے پاک امریکہ کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک امن، سلامتی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کیلئے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی پاکستان اور عالمی برادری دونوں کی اولین ترجیح ہے،امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور میں جنگ زدہ علاقوں میں سلامتی، تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کریں گے اور امریکی انتظامیہ عالمی امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔