امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

9مئی کو پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آیا، انتخابات میں عوام بلے پر کراس لگا کر انکی سیاست کو دفن کر دیں گے، احسن اقبال

لاہور/نارووال( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ریاست کے خلاف منظم مہم میں لگی ہوئی ہے ،ملک بغیر منزل و سمت کے چلتا رہا اب ایسے دوراہے پر ہیں کہ وفاقی حکومت کے محاصل قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی نہیں ہیں، امید ہے ا نتخابات کے بعد ہم یا کوئی آئے ایسا سسٹم بنا دیں گے جس سے ملک ترقی کرے گا،

جب تک بصارت کا شٹر اور عقل کے تالے نہیں کھولیں گے دنیا میں داخل نہیں ہو سکتے ،اگر 2035تک اپنی چال نہ بدلی تو پھر غربت چالیس فیصد تک پہنچ جائے گی، اگر خود کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے تو ہم ون ٹریلین کی معیشت تک پہنچ سکتے ہیں اورغربت پندرہ فیصد سے کم ہو سکتی ہے، اگر ایک دوسرے کے ساتھ لڑیں گے تو دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی، پاکستان اس مقام پر کھڑا ہے جہاں اسے اقتصادی ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے ،

موجودہ صورتحال پر اگر لائف سٹائل تبدیل نہ کیا تو خدانخواستہ صورتحال خطر ناک ہو سکتی ہے،امید کرتا ہوں نوجوان یونیورسٹیوں سے ایسی سوچ کا زاویہ لے کر باہر نکلیں گے جو قوم کو متحد کرے گا،انقلابی بننے والے کانوں کو ہاتھ لگا کر پارٹی چھوڑ گئے، پی ٹی آئی نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ،آج ہم اس کے دیئے گئے زخموں کو ٹھیک کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں تبدیلی حکومت سے قبل چپے چپے پر ترقی ہوئی ،عمران نیازی نے ہر اینٹ کو وہیں اور ملک کو تباہی کے کنارے چھوڑ دیا ،4

سال کے اندر کوئی ترقی کا منصوبہ نہیںدیکھا مہمارے منصوبہ پر کراس لگایا جاتا تھا کہ یہ احسن اقبال کا منصوبہ ہے ،اب وہ کس منہ سے ووٹ مانگیں گے ،آئندہ الیکشن میں عوام بلے پر کراس لگا کر انہیں مسترد کر دیں گے بلکہ ان کی سیاست کو دفن کر دیں گے ۔9مئی کو قوم نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھا ممنظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے شہیدوں کی توہین کی گئی ،پی ٹی آئی نے جناح ہائوس جلا کر قائداعظم کی روح کو جلایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب اور میڈیا سے گفتگو ، نارووال کے علاقہ بلال گنج میں سیوریج پائپ لائن کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved