بیجنگ(این این آئی)چین نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔چینی میڈیاکے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ چین باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کیلئے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ترجمان نے کہاکہ امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔