خیبر(این این آئی)لنڈی کوتل بازار ذخہ خیل تبئی میں 3بچے ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے بازار ذخہ خیل تبئی میں 3بچے ڈیم میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں بچوں کی لاشیں نکالیں، بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی خیبر پختونخوا میں ٹانک کے علاقے میں بجلی کا تار گرنے سے تین سگے بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ افسوس ناک واقعہ گرہ مٹھو میں پیش آیا تھا۔