میلبرن (این این آئی)میلبرن میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے لئے میلبرن سے ایڈیلیڈ روانہ ہوگئی۔ گزشتہ روز پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 204 رنز کا معمولی ہدف پاکستانی بلے بازوں نے کینگروز کے لیے پہاڑ بنا دیا تاہم اعصاب شکن مقابلے کے بعد میزبان ٹیم یہ مقابلہ 2 وکٹوں سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر حارث رؤف رہے جنہوں نے 67 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 43 رنز دے کر 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں صرف 203 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں جب کہ تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے۔