بیجنگ(این این آئی)چین انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو سپیس نمائش میں ایچ کیو- 19 میزائل اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی کی رونمائی کرے گا۔چینی میڈیا کے مطابق چین کی فضائیہ نے منگل کو اعلان کیا کہ 15ویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو سپیس نمائش جسے ایئر شو چائنا بھی کہا جاتا ہے، میں جے 35 اے درمیانے درجے کے سٹیلتھ فائٹر کے علاوہ ایچ کیو- 19 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی کی رونمائی کی جائے گی۔چینی فضائیہ کے ترجمان ڑی پینگ نے کہا کہ چین کے شہر زوہائی میں12 نومبر سے شروع ہونے والے اس 6 روزہ ایئر شو میں مختلف قسم کی سرگرمیاں شامل ہیں جن میں ایروبیٹک ڈسپلے شامل ہیں۔شو میں اڑان بھرنے والے طیارے میں جے20-، جے16- اور ری فیولنگ کیلئے وائے وائے20- اے شامل ہیں۔ وائے20- طیاروں کا کارگو ہولڈ بھی عوام کیلئے کھلا رکھا جائے گا۔ یہ تقریب چینی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منائی جارہی ہے، جو 11 نومبر کو ہو گی۔