ریاض(این این آئی)سعودی شہر ملہم میں فالکن کلب کے تحت دارالحکومت ریاض میں منعقد نیلامی میں تین باز 4 لاکھ 12 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق پہلا باز 76 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔دوسراباز ایک لاکھ 35 ہزار ریال میں اور تیسرا باز دو لاکھ ایک ہزار میں فروخت ہوا۔یہ نیلامی 15 نومبر تک جاری رہے گی۔