ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے انڈونیشی ہم منصب سے ٹیلی فونک پررابطہ کیا اور انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔عرب میڈیاکے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نومنتخب انڈونیشی وزیرخارجہ سوگیونو سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی علاوہ ازیں مسئلہ کے حل کیلئے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔