حیدآباد(این این آئی)لطیف آباد میں آوارہ کتے نے چند گھنٹوں میں دس افراد کو بھنبھوڑ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق لطیف آباد میں ایک ہی آوارہ خونخوار کتے نے چند گھنٹوں میں 10افراد کو بھنبھوڑ ڈالا، آوارہ کتا لوگوں کونشانہ بناتے ہوئے ایک سے دوسرے علاقے میں داخل ہوتا رہا۔ سگ گزیدگی کا شکار ہونے والوں میں ہرعمر کے مردوخواتین اور بچے شامل ہیں، کتے کے کاٹنے کے واقعات لطیف آباد یونٹ نمبردو، چھ، سات اوریونٹ نمبرآٹھ میں پیش آئے۔ کتے کے کاٹے کے تمام افراد کو طبی امداد کیلئے بھٹائی ہسپتال داخل کیاگیا۔