اسلام آباد(این این آئی)ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والی مسافر سے ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پرخاتون مسافر مسما مسرت سے 296گرام وائٹ ہیروئن برآمد کرلی ہے۔خاتون نے منشیات سینے کیساتھ کپڑوں اور جوتوں کے تلوں میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف لیڈیز اسٹاف نے خاتون مسافر کی جسمانی تلاشی لی تو منشیات برآمد ہوگئی۔ ملزمہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد شدہ منشیات کیساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔