ممبئی (این این آئی) پشپا 2کے میگا ٹریلر لانچ ایونٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔فلم میں اللو ارجن دوبارہ پشپا راج کے کردار میں نظر آئیں گے جنہوں نے فلم سے دنیا بھر میں خوب شہرت کمائی۔پشپا 2 کی ریلیز سے قبل اس کی میگا ٹریلر ایونٹ لانچ کی تقریب 15نومبر تک متوقع ہے جبکہ فلم کی پروموشن کیلئے سپر اسٹار الو ارجن اپنی ٹیم کے ہمراہ 6شہروں کا پروموشنل ٹور بھی کریں گے جوکہ نومبر کے وسط سے شروع ہو کر 15دنوں تک جاری رہے گا۔یہ ٹور پٹنہ، کوچی، چنئی، بنگلور، ممبئی اور حیدرآباد کا احاطہ کرے گا، جس کا آغاز پٹنہ میں ایک ٹریلر لانچ ایونٹ سے ہوگا۔الو ارجن کے ہمراہ اس پروموشنل ٹور کا مقصد فلم کیلئے ملک کے ہر کونے میں جوش و خروش پیدا کرنا ہے تاکہ ریلیز کے وقت باکس آفس کے ریکارڈ توڑے جاسکیں۔