نیو یارک (این این آئی)امریکی گلوکارہ لومس نے قومی ترانہ پڑھنے کے دوران منہ سے گالی نکلنے پر معافی مانگ لی۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ لومس نے گزشتہ دنوں صدارتی امیدواروں کے مباحثے سے قبل براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران قومی ترانہ پڑھا تھا جس دوران ان کے منہ سے گالی نکل گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔گلوکارہ نے اپنی غلطی بھاپنتے ہی سامعین سے قومی ترانہ دوبارہ پڑھنے کی اجازت مانگی لیکن انہیں بتایا گیا کہ ریکارڈنگ لائیو ہے جس کے بعد گلوکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد لومس نے معافی مانگ لی۔تنقید کے بعد لومس نے انسٹاگرام پوسٹ پر ویڈیو میں اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا اور مباحثہ منعقد کرنے والی ٹیم سمیت اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگ لی۔ گلوکارہ نے کہاکہ مجھے بہت افسوس ہے، میری نیت قومی ترانے کے دوران غلطی کرنے کی نہیں تھی،میں بہت گھبراگئی تھی۔