امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

میلبرن(این این آئی)آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کا 203رنز کے ہد ف ، آسٹریلیاکی ٹیم نے 33.3اورز میں پورکرلیا،مچل اسٹارک کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم 46.4 اوور میں 203 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔کم ہدف کے باوجود پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی نے میچ کو دلچسپ بنادیا تاہم قومی ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی، آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 33.3 اوورز میں 8 وکٹوں پر پورا کرلیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جیک فریزر میکگورک اور میتھیو شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا، شارٹ ایک اور جیک 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔28 رنز پر ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور جوش انگلیس نے 85 رنز کی شراکت قائم کی، جوش انگلس 49 اور اسٹیو اسمتھ 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔میچ بظاہر پاکستان کے کنٹرول سے باہر جاچکا تھا تاہم حارث رؤف سمیت دیگر باؤلرز کی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت میچ ایک بار پھر سے دلچسپ ہوگیا۔حارث رؤف نے پہلے اسٹیو اسمتھ کو پویلین بھیجا جس کے بعد مارنس لبوشین کو 16 اور گلین میکسوئل کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین بھیج کر آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ کیا۔32ویں اوور میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ان فٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے ، ان کا اوور محمد حسنین نے مکمل کیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی نے 2، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، عبداللہ شفیق کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے صائم ایوب 3 رنز کے مجموعی اسکور پر صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔کچھ دیر بعد عبداللہ شفیق نے بھی انہیں ڈریسنگ روم میں جوائن کرلیا، وہ 12 رنز ہی بناسکے، آسٹریلیا کی جانب دونوں وکٹیں مچل اسٹارک نے حاصل کیں۔سابق کپتان بابراعظم بظاہر اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن جیسے ہی اسپنرز کو باؤلنگ کے لیے لیا گیا، وہ ایڈم زمپا کو پہلے ہی اوور میں وکٹ دے بیٹھے، بابر 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔کپتان محمد رضوان کی ہمت 44 رنز پر جواب دے گئی، کامران غلام 5 اور نائب کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی نے 24 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے آخری لمحات میں جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2،2 جب کہ مارنس لبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 8 اور تیسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved