لاہور ( این این آئی)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر اور ڈائریکٹرڈاکٹر محمد کلیم موجود تھے جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے،اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خضرافضال نے کہا کہ تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں، کھیلتا پنجاب گیمز کے بہترین کھلاڑیوں کو غیرملکی کوچز سے تربیت دلوائیں گے ،کھیلتا پنجاب گیمز سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے ،پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں کلبزشرکت کررہے ہیں ،کھیلتا پنجاب گیمز کے تمام مقابلوں کی نگرانی کیلئے مانٹیرنگ سیل قائم کیا گیاہے ، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے پنجاب کے تمام سپورٹس افسران کو کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایونٹس رپورٹس بھجوائیں ۔