امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے جاری

لاہور ( این این آئی)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے پیر کے روز بھی جاری رہے ہیں، لاہور ڈسٹرکٹ انٹرکلب کبڈی مقابلوں میں خالد گھمن کبڈی کلب اور سلمان کبڈی کلب نے سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، خالد گھمن کبڈی کلب نے پہلے کوارٹر فائنل میں بھائی کوٹ کلب کو 41-24سے جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں شاہ سلمان کبڈی کلب نے خان کبڈی کلب کو 41-23سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ، انٹر کلب کبڈی کے مقابلے کرکٹ سٹیڈیم آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میںلیگ میچز میں نعیم سندھو کبڈی کلب نے گنجے سندھو کبڈی کلب کو 40-32سے شکست دے دی ہے جبکہ دوسرے میچ میں تروی کبڈی کلب نے باوا شاہ نور کبڈی کلب کو 44-30سے ہرادیا ہے، اسی طرح لاہور ڈسٹرکٹ میں انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچزگاؤشالہ سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ میںجاری ہیں،پہلے میچ میں نیاز بیگ قلندرز نے توحید الیون کو9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، نیاز بیگ قلندرز کے اسیاب نے 59رنز میں عمدہ اننگر کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ توحید الیون کے شیر علی نے 50 رنز بنائے، فری بیٹرزکلب نے برائٹ مارننگ کلب کو 59 رنز سے شکست دی۔ فری بیٹرزکلب کے فرقان اور احمد اقبال نے بالترتیب 63 اور 44 رنز بنائے،ایونجرز کرکٹ کلب نے کنگز آف گیم چینجرز کلب کو 27 رنز سے ہرا دیا۔ ایونجرز کی جانب سے احمد حسین 39،محمد عرفان 38، منیب 28 اور حسنین 26 نمایاں رنز کیے،محمد عرفان کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا،لاہور فائٹرز کرکٹ کلب نے بابا فرید الیون کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، لاہور فائٹرز کے عاطف اور احمد گلزار نے بالترتیب 60 اور 31 رنز بنائے،امپائرز نے کاش اینڈ سپورٹس کرکٹ کلب کو سینٹ جوزف کلب کے خلاف واک اوور دے دیا گیاہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ اورتحصیل سپورٹس آفیسر وقار سکندر بھی کھیلتا پنجاب گیمز کے میچز کے موقع پر موجود تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved