نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا مگ 29جنگی طیارہ آدم پور کے فضائی اڈے سے اڑان بھر کر مشقوں کیلئے آگرہ جارہا تھا کہ آگرہ کے نزدیک طیارہ زمین پر آگرا جس کے بعد طیارے میں آگ بھی لگ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے زمین پر گرنے سے قبل پائلٹ طیارے سے باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے۔