امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چینی الیکٹرک گاڑیوں پر100فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے پاکستان کیلئے امکانات روشن

اسلام آباد(این این آئی)امریکا اور کینیڈا کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ نے پاکستان کیلئے امکانات روشن کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے تیز رفتار الیکٹرک بائیکس متعارف کرنے والے ای ٹربو کے سی ای او شیخ اسامہ نے ای ٹربو کے پلانٹ کا دورہ کرنے والے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور کینیڈا کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے بعد چینی کمپنیاں اپنی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کے لیے دیگر ملکوں کا رخ کررہی ہیں اور سی پیک کے تحت صنعتی معاونت کے منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی پاکستان میں ری لوکیشن کے امکانات روشن ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ایکسپورٹ پراسسینگ زون کے بجائے ٹیکنالوجی زون قائم کیے جائیں اور چینی کمپنیوں کو مدعو کیا جائے تو پاکستان امریکا اور کینیڈا کو بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا مرکز بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طویل مدتی اور معاون پالیسی کے ذریعے پاکستان بجلی سے چلنے والی موٹرسائیکلیں اور کاریں ایکسپورٹ کرنے کا مرکز بن سکتا ہے، بجلی سے چلنے والی بائیکس اور کاروں کی قیمت میں کمی لانے کے لیے پالیسی مراعات کا دائرہ مزید ان پٹ پارٹس تک وسیع کرنا ہوگا۔پاکستان کی سب سے تیز رفتار الیکٹرک بائیکس متعارف کرنے والے ای ٹربو کے سی ای او شیخ اسامہ نے ای ٹربو کے پلانٹ کا دورہ کرنے والے صحافیوں سے کو بتایا کہ پاکستان میں بجلی سے چلنے والی موٹرسائیکلیں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ایندھن کی بچت کا بھی موثر ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی نے جدید اور تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی پیداوار کے لیے پچاس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، معاون اور طویل مدتی پالیسی کے ذریعے پاکستان میں بجلی سے چلنے والی بائیکس کے حجم میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے ایکسپورٹ کی راہ ہموار ہوگی۔شیخ اسامہ نے کہا کہ اس وقت بجلی سے چلنے والی بائیکس اور گاڑیوں کے لیے چار بنیادی کمپونینٹس پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ ہے لیکن یہ نئی ٹیکنالوجی ہے اور اس کے چالیس سے زائد تمام پرزہ جات درآمد کیے جارہے ہیں پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو عام طبقے کی رسائی میں لانے کیلئے ضروری ہے کہ ڈیوٹی اور ٹیکسز کی چھوٹ کا دائرہ مزید پرزہ جات تک وسیع کیا جائے تاکہ قیمت میں کمی لائی جاسکے۔شیخ اسامہ نے کہا کہ پاکستان میں بجلی سے چلنے والی بائیکس اور گاڑیوں کیلئے روڈ انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے بالخصوص کراچی میں اس جدید ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے سڑکوں کی صورتحال کو بہتر بنانا ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved