امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شملہ پہاڑی میں سموگ سے بچاؤ کیلئے خصوصی انتظامات

لاہور ( این این آئی سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ جہانگیر نے کہا ہے کہ شملہ پہاڑی کو سموگ ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر گرین لاک ڈاؤن اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے خصوصی ویٹ سویپنگ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ بغیر دھول مٹی کے صفائی کی جا سکے۔ متعلقہ عملے کو ہدایات دی گئی ہیں کہ یہ عمل دن بھر شفٹوں میں جاری رہے۔سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سڑکوں پر جراثیم کش پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ مزید براں، 42 کمرشل جنریٹرز کی انسپکشن مکمل کر لی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 6 جنریٹرز کو سیل کیا گیا ہے۔ آٹھ فٹ اونچے 2000 پلانٹرز علاقے میں رکھے گئے ہیں، اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔علاقے میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے اسپیشل اسکواڈز تعینات کیے گئے ہیں، جنہوں نے مستقل اور عارضی تجاوزات کو ختم کر دیا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور بڑے تین پارکنگ اسٹینڈز کو گرین زون سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔گرین لاک ڈاؤن کے تحت نافذ اقدامات کی کسی بھی خلاف ورزی یا مسئلے کی فوری رپورٹ محکمہ تحفظ ماحول کو 1373 پر کر سکتے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ سموگ پر قابو پایا جا سکے اور ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved