لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ سمیت دیگروی وی آئی پیز کے ساتھ چلنے والے جیمرزپرانے ہو گئے، جیمرز کے لیے پنجاب حکومت نئی لگژری گاڑیاں خریدے گی۔وزیر اعلی پنجاب نے نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی، پنجاب حکومت ٹیوٹا لینڈ کروزر ، پراڈو اور ٹیوٹا فورچونر خریدے گی،پنجاب حکومت نے لگژری گاڑیاں خریدنے کے لئے 41 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی ۔ نئی خریدی جانے والے لگژری گاڑیوں کو بطور جیمرز استعمال کیاجائے گا ۔