اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ڈیل بارے کچھ معلوم نہیں ۔تفصیلات کے مطاق خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی سے ڈیل سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف سے صحافی نے سوال کیاکہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل ہورہی ہے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں، میں نے تو آپ سے سنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تقدیر تب بدلے گی جب ہم خود ٹھیک ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی جہاں بھی موجود ہیں مجھے اس پر کمنٹ نہیں کرنا۔