امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ای سی سی اجلاس،مالی سال 2024-25کیلئے گردشی قرضہ کے انتظام وانصرام سے متعلق منصوبہ کی منظوری

اسلام آباد(این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے مالی سال 2024-25کیلئے گردشی قرضہ کے انتظام وانصرام سے متعلق منصوبہ کی منظوری دیدی ہے، اس منصوبہ کا مقصد بجلی کے شعبہ میں واجبات کو کم کرنا اور مالیاتی پائیداریت کو بڑھانا ہے جبکہ ای سی سی نے دال ماش، دال چنا اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پرائس منیجمنٹ کمیٹی کو وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھنے اور عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیراقتصادی امور احد خان چیمہ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم ایجنڈا امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے23ویں حکومتی سربراہان کے اجلاس کے ضمن میں واجبات کی ادائیگی کے لیے 95.822ملین روپے کی تکنیکی اضافی گرانٹ کی درخواست کی گئی۔ ای سی سی نے غور و خوض کے بعد ہدایت کی کہ وزارت مذکورہ رقم مالی سال 2024-25کے اپنے مختص بجٹ سے دوبارہ ترتیب دے، مالی سال کے اختتام پرشارٹ فال کی صورت میں وزارت خزانہ مطلوبہ اضافی گرانٹ فراہم کرے گی۔اجلاس میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اہمیت کے حامل ڈیجیٹل اقدامات کے منصوبوں کیلئے مزید536.1ملین روپے کی تکنیکی اضافی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے وزارت کو مالی سال 2024-25کیلئے اپنے مختص کردہ بجٹ سے فنڈز کی دوبارہ تخصیص کی ہدایت کی، ضرورت پڑنے پروزارت کو اضافی گرانٹ دی جائیگی۔اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں خیبرپختونخوا سے چینی کی برآمدات سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔وزارت کی جانب سے کمیٹی کوبتایاگیا کہ قومی اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں چینی کی پیداوار صوبے کی سالانہ طلب (0.979ملین میٹرک ٹن)سے کم ہے اور یہ کمی زیادہ تر پنجاب اور سندھ میں زائد پیداوار سے پوری کی جاتی ہے اس لئے ای سی سی کے فیصلہ کے مطابق موجودہ وقت میں اورمستقبل میں برآمدات کے باوجود صوبہ میں چینی کی قلت کاکوئی امکان نہیں ۔ ای سی سی نے فراہم کردہ قومی اعداد و شمار کی بنیاد پر اپنا فیصلہ برقرار رکھا تاہم خیبرپختونخوا کی جانب سے پیش کردہ درخواست اور تجاویز کو نوٹ کیاگیا۔اجلاس میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارتوں کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس سے 151.787ملین روپے کی منتقلی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے تکنیکی اضافی گرانٹ کے ذریعے فنڈز کی منتقلی کی منظوری دی۔اجلاس میں وزارت توانائی(پٹرولیم ڈویژن)کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او)اور سوکار آذربائیجان کے مابین پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق سیل پرچیز ایگریمنٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی سمری پر مالی سال 2024-25کیلئے گردشی قرضہ کے انتظام وانصرام سے متعلق منصوبہ کی منظوری بھی دی گئی، اس منصوبہ کا مقصد بجلی کے شعبہ میں واجبات کو کم کرنا اور مالیاتی پائیداریت کو بڑھانا ہے۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایس سی اوسربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پرسیف سٹی کیمروں کی مرمت اور اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق اخراجات کے حوالہ سے اضافہ 650.35 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ای سی سی نے جاری مالی سال کے وزارت کے اپنے مختص کردہ بجٹ سے رقم کی دوبارہ تخصیص کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایس سی اوسربراہان حکومت کے اجلاس کے حوالہ سے اسلام آباد کی خوبصورتی کے حوالہ سے اخراجات کی ادائیگی کیلئے 2.70ارب روپے کی لاگت سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وزارت داخلہ تیسرے فریق سے مصارف کی تصدیق کروا کر دوبارہ سمری کو پیش کریں۔اجلاس دال چنا،دال ماش اور مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ای سی سی نے معاملہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پرائس منیجمنٹ کمیٹی(این پی ایم سی)کو وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھنے اور عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ضروری اشیا کی قیمتوں کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved