امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرایزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی طرف سے تشکیل کردہ تین سالہ بزنس پلان منظور کر لیا گیاہے۔پلان کی منظوری وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیرصدارت منعقدہ سمیڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔ پلان بارے بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او سمیڈا سقراط امان رانا نے بتایاکہ مذکورہ پلان قومی معیشت کے ترقی کے پانچ اہم تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوے تشکیل دیا گیا ہے جس میں ایس ایم ایز کے لئے فروغ برآمدات، مالیاتی وسائل اور سب کنٹریکٹنگ کے مواقع میں اضافے کے علاوہ ایس ایم ایز کوموسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے اورخواتین کی معاشی ایمپاورمنٹ سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔بورڈ کے چیئرمین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اور دیگر ممبران نے سمیڈا کی طرف سے پیش کردہ پلان کو سراہا اور متفقہ طور پر اسکی منظوری دے دی ۔اجلاس میں چھ حکومتی اور چار نجی شعبہ کے ارکان نے شرکت کی۔حکومتی ارکان کے طور پر چیئرمین رانا تنویر حسین، وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وفاقی وزارت خزانہ منیر احمد، چیف انکم ٹیکس پالیسی اعزاز حسین، سپیشل سیکرٹری وفاقی وزارت تجارت شکیل احمد اور سی ای او سمیڈا سقراط امان رانا نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ نجی شعبہ کی طرف سے بشریٰ ملک، ڈاکٹر محمد یوسف سرور، عالمگیر درانی اور عاینہ عالم اجلاس میں شریک تھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved