امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو گھر دیدیا

لاہور( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس اپنے شہدا کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہے اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تحت ایک اور شہید اہلکار کے اہل خانہ کو رہائش کیلئے گھر دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو گھر دے دیا ، ڈی جی خان پولیس کے کانسٹیبل شہریار بیگ شہید کے ابل خانہ کو ان کی پسند کے مطابق گلبرگ کالونی ڈی جی خان میں 05 مرلے کا ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ کانسٹیبل شہریار بیگ شہید نے رواں سال فروری میں تھانہ کوٹ مبارک کی حددود میں خطرناک مجرمان سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ کانسٹیبل شہریار بیگ شہید کی اہلیہ اور بیٹی نئے گھر میں زندگی گزاریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل شہریار بیگ شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل شہریار بیگ شہید نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک مجرمان عناصر کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کانسٹیبل شہریار بیگ شہید جیسے 1650 سے زائد شہدا اور 1700 غازیوں کی امین فورس ہے، شہدا کے اہلخانہ اور غازیوں کی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved