امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لاہور( این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے زبیر عیسی کی سربراہی میں لاہور میں ملاقات کی ،وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کو پاکستان میںسرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جبکہ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف اور اعتماد کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیںوزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما طارق آفندی کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے بھانجے کے انتقال پر اظہار افسوس اورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔رکن اسمبلی رانا مبشر اقبال، سینئر لیگی رہنما طلحہ برکی سمیت دیگر بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

نارووال ( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کی کارکردگی لوگوں کے سامنے ہے،ہمیں ورثے میں تباہی ملی اب عوام کو تعمیری اور تخریبی سیاست کا فرق محسوس ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسڑ بائی پاس پر نارووال کی تاریخ کے پہلے ڈانسنگ فائونٹین کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈی سی نارووال اور ان کی پوری ٹیم دن رات پوری محنت اور لگن سے کام کررہی ہے ،اچھی ٹیم ہو تو اچھے نتائج برآمدہوتے ہیں ،ہمارے کام اور ہمارے مخالفین کی کارکردگی لوگوں کے سامنے ہے،ہمیں ورثے میں تباہی ملی تھی مگر آج ہر طرف تعمیر و ترقی کا سماں ہے۔انہوںنے کہا کہ مریدکے نارووال روڈ اور نیو لاہور روڈ پر کام شروع ہوگیا ہے ،شہر کے اندر مختلف تفریحی منصوبوں پر کام شروع ہوگیا ہے،کرتارپور ٹو سیالکوٹ روڈ بھی مکمل ہوچکا ہے ،شکرگڑھ میں سالوں سے التوا ء کے شکار منصوبوں پر آج کام تیزی سے جاری ہے،یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا کمال ہے کہ وہ جب اقتدار میں آتی ہے ترقی کے منصوبے شروع ہوجاتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ گالی گلوچ بریگیڈ کے لیڈر کی تربیت صرف اتنی ہے کہ شہدا ء کا مذاق کس طرح اڑانا ہے اور اپنے ملک کے اداروں کا مذاق کس طرح اڑانا ہے،اب لوگوں کو تعمیری اور تخریبی سیاست کا فرق محسوس ہوگیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved