امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غزہ جنگ کی کوریج میں جانبداری کی نشاندہی ،230 اہم شخصیات کا ڈی جی بی بی سی کوخط

لندن(این این آئی)دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت اور ساکھ رکھنے والے برطانوی نشریاتی ادارے کی ساکھ پر غزہ میں اسرائیلی جنگ ایک بڑے حملے کے طور پر سامنے آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی بی سی کے اپنے ایک سو سے زائد کارکنوں سمیت برطانیہ کی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ کارکنوں، سیاستدانوں اور دیگر اہم 230 افراد نے ایک خط میں بی بی سی پر غزہ جنگ کے حوالے سے جانبداری کی نشاندہی کی ہے۔230 اہم برطانوی شخصیات کی طرف سے لکھا گیا یہ خط بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوائی کو ارسال کیا گیا ہے۔یہ 230 افراد عام برطانوی شہری نہیں ہیں بلکہ ان میں ایک سو سے زیادہ بی بی سی کے اپنے کارکن اور باقی برطانیہ کی میڈیا انڈسٹری کے دوسرے اداروں سے منسلک کارکن ہیں جنہوں نے مشترکہ طور پر بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک کھلا خط لکھا کہ اپنی ساکھ اور خبروں کا معیار ٹھیک کرو۔خط میں کہا گیا کہ پبلک براڈ کاسٹر غزہ جنگ کے حوالے سے درست اور منصفافہ رپوٹس دینے میں ناکام رہا ہے، یہ خط سب سے پہلے انڈیپینڈنٹ کے سامنے آیا تو اس نے لکھا کہ بی بی سی کو پوری معروضیت کے ساتھ لازماً منصفانہ اور درست رپورٹنگ کرنی چاہیے۔اپنے سربراہ کے نام کھلا خط لکھنے والے بی بی سی کارکنوں میں سے ایک نے انڈیپینڈنٹ سے بات کرتے ہوئے اپنی شناخت طاہر نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ کہا کہ ہم میں سے اکثر اس قدر خوفزدہ ہیں جیسے ہم فالج زدہ ہو گئے ہوں۔اس طرح کے حالات سے تنگ آکر کئی بی بی سی کارکن ادارے کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کی اس جاری جنگ میں بی بی سی نے دیانتدارانہ رپورٹنگ نہیں کی ہے۔اس کھلا خط لکھنے والوں میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کی رکن سعیدہ وارثی بھی شامل ہیں جبکہ دوسرے کئی سیاستدان، پروفیسرز اور میڈیا پرسنز شامل ہیں۔ ان میں مورخ ولیم داریمپل ، اداکارہ جیولیٹ سٹیون سن ، سوشیالوجی کی استاد ڈاکٹر کیتھرین ہاپر ، میڈیا مانیٹرنگ سنٹر کی ڈائریکٹر رضوانہ حمید ، ممتاز براڈ کاسٹر جان نیکلسن اور کالم نگار اوئن جونز بھی شامل ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved