اسلام آباد(این این آئی ) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی گزشتہ روز سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے چیئرمین و نائب صدر ایشیائ اتھلیٹکس میجر جنرل ریٹائرڈ محمداکرم ساہینے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور جس میں سات ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ نیپال، سری لنکا، بھوٹان، بھارت، بنگلہ دیش اور مالدیپ شامل ہیں۔ اکرم ساہی نے کہا کہ ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا پاکستان میں منعقد ہونا پاکستانی عوام کے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ پہلی بار پاکستان میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہے۔