امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی آئی اے طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کا لوگو پینٹ کرادیا گیا

کراچی (این این آئی)پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں شامل اہم طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیاز کا لوگو پینٹ کروادیا،اسلحے کی نمائش آئیڈیاز کا 12 واں ایڈیشن 19 تا22 نومبر کے درمیان ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ نے فضائی بیڑے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فضائی آپریشن کے حامل بوئنگ 777 اور ائیر بس 320 کے 4 جہازوں کی باڈی پر لوگو پینٹ کروا دیے۔ نیرو باڈی اور وائیڈ باڈی طیارے ملکی و بین الاقوامی فضائی روٹس پر استعمال کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ 12 ویں آئیڈیاز 2024، اسلحے کی نمائش 19 تا22 نومبر کے دوران ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقد ہوگی،اس نمائش میں دنیا بھر سے 45 سے زائد ممالک اپنے سامان حرب اور مندوبین و مبصرین کے ہمراہ شریک ہوتے ہیں، کئی ممالک کے فوجی سربراہان بھی دفاعی نمائش میں خصوصی طور پر شریک ہوتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved