امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی اس کے معنی بھی بیان کردیے۔38 سالہ دیپیکا پڈوکون کی 39 سالہ رنویر سنگھ سے شادی 14 نومبر 2018ء کو ہوئی تھی جبکہ رواں برس 9 ستمبر کو ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوالی کے موقع پر دیپیکا اور رنویر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ اپنے مداحوں کو اس سے متعارف بھی کرایا۔دیپ ویر سے شہرت رکھنے والے جوڑے کی شیئر کردہ تصویر میں سرخ لباس پہنی ہوئی اْن کی صاحبزادی کے صرف پیر نظر آرہے ہیں۔بالی ووڈ جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام ‘دعا پڈوکون سنگھ’ رکھا ہے اور ساتھ ہی بتایا کہ یہ ہماری دعائوں کا جواب ہے، ہمارے دل محبت اور شکر گزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔ایک بار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے متوقع بچے کے نام کیلئے فہرست ترتیب دی ہے، اس دوران انہیں بیٹے کا نام شوریہ ویر سنگھ رکھنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔ایک پرانے انٹرویو میں اداکار نے اعتراف کیا کہ اگر اْن کے اور دیپیکا پڈوکون کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی تو وہ زیادہ خوش ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved