بیروت(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے17 واں مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کربیروت پہنچ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ہیومنیٹیرین ریلیف سینٹرکے زیر انتظام ایئر ریلیف برج کے تحت امدادی طیارہ لبنان کیلئے روانہ ہوا جس میں لبنانی عوام کے لیے کئی ٹن امدادی سامان لایا گیا ہے۔لبنانی عوام کی جنگ کے دوران مدد سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے یمنی عوام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ایئر ریلیف برج کے تحت سعودی عرب امدادی کارروائیوں کیلئے کسی مخصوص وقت کی قید کے بغیر متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی جاری رکھے گا،جب بھی ضرورت ہوگی سعودی عرب سے ہنگامی بنیاد پر امدادی سامان لبنان منتقل کیا جائے گا۔