ریاض(این این آئی)سعودی عر ب سیاحتی اخراجات میں عالمی سطح پر15ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاحتی اخراجات کے حوالے سے مملکت نے مثالی ترقی کی ہے جس سے یہاں عالمی سیاحت کو بھی فروغ ملا۔یونائیٹڈ نیشن کے ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جنوری سے جولائی تک بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں 73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیاحتی آمدنی میں بھی 207 فیصد اضافہ ہوا جو جی 20 ممالک کی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔سعودی عرب میں عالمی سطح پرسیاحت کے فروغ کو غیرمعمولی طور پر فروغ دیا جارہا ہے اس حوالے سے مختلف مقامات پرسیاحوں کے لیے پرکشش پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں جن کی وجہ سے غیرملکی سیاح یہاں کی جانب راغب ہوئے۔کورونا کے بعد سے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں بھی 96 فیصد اضافہ ہو اہے۔رواں سال جنوری سے جولائی تک 790 ملین سیاح مملکت آئے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کی سیاحتی اعداد وشمار کے مطابق مشرق وسطی سیاحت کے حوالے سے بہتر رہا۔ ریکارڈ کے مطابق 2019 کے مقابلے میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔