امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان میں ہر سال 19 ملین ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے، ماہرین

اسلام آباد(این این آئی)ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں ہر سال 19ملین ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے ہر پاکستانی ایک سال میں74ٹن خوراک ضائع کرتا ہے جبکہ دوسری جانب ساڑھے اٹھارہ فیصد آبادی غذائی قلت کا شکارہے۔اسلام آباد میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن کے اشتراک سے خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران مقررین نے پاکستان میں خوراک کی کمی اور بڑھتی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچا پر زور دیا۔پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کے ممبر سوشل سائنس ڈاکٹر غلام صادق آفریدی نے کہا کہ پالیسی ڈائیلاگ کا مقصد خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حل تلاش کرنا ہے۔ گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن کے پالیسی ہیڈ فیض رسول نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے ساتھ ہمارا فوکس موسمیاتی تبدیلی بھی ہے۔ شرکاء نے کہاکہ غذائی پالیسی اور فوڈ سیفٹی جیسے اہم معاملات پر قانون سازی کیلئے پالیسی سازوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن (گین)، نیشنل الائنس فار سیف فوڈ (این اے ایس ایف)، اسکیلنگ اپ نیوٹریشن موومنٹ (ایس یو این)اور سن بزنس نیٹ ورک (ایس بی این)کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ اس تقریب نے پاکستان میں سب کیلئے قابل رسائی، غذائیت سے بھرپور اور پائیدار خوراک کو یقینی بنانے کیلئے جامع، پالیسی پر مبنی حل کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔گین پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر فرح ناز نے ضرورت مند کمیونٹیز کیلئے خوراک تک رسائی بڑھانے، مشکلات کا مقابلہ کرنے، رسائی اور بائیو فورٹیفائیڈ فصلوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے اور آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ زرعی طریقوں میں کاشتکاروں کی مدد پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے گین کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح گین کا کام پالیسی کی وکالت، بائیو فورٹیفکیشن اور انیشی ایٹو آن کلائمیٹ ایکشن اینڈ نیوٹریشن (آئی-سی اے این)جیسے اقدامات کے ذریعے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved