دبئی ( این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ شیڈول فائنل کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)) کو بھیج دیا۔آئی سی سی نے فیڈبیک کے لئے شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ کا آغاز 5اکتوبر کو ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ورلڈ کپ کا پہلا میچ دفاعی چمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ میں شامل ہر ٹیم 9 لیگ میچز کھیلے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم احمد آباد اور بھارتی حیدرآباد میں دو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔قومی ٹیم بنگلورو میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی، جبکہ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف چنئی، بنگلادیش، انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں ایکشن میں ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔