امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر برقرار،تعلیمی اداروں کو 3روز چھٹی، اوقات کار میں تبدیلی پر غور

لاہور ( این این آئی) آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر برقرار رہا ،شہر میں سموگ کی اوسط شرح 208 ریکارڈ کی گئی ،سموگ سے نمٹنے کے لئے گرین لاک ڈائون کے تحت لاہور کے اہم علاقوں میں اقدامات شروع کر دیئے گئے ،اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں تعلیمی اداروں کو 3روز جمعہ، ہفتہ، اتوار چھٹی دینے اور اوقات کار میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ اور ٹائرجلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ ملک میں پہلے نمبر پر رہا ۔صوبائی دارالحکومت میں اوسط ائیر کوالٹی کی شرح 208 ریکارڈ کی گئی ۔شملہ پہاڑی 170، ٹائون ہال 209، پنجاب یونیورسٹی 199، یو ایس قونصلیٹ 322، یو ایم ٹی 277اور جیل روڈ پر 246 ریکارڈ کی گئی۔اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں تعلیمی اداروں کو 3 روز جمعہ، ہفتہ، اتوار چھٹی دینے اور اوقات کار میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ترجمان ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق فیصلہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اسموگ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔اس کے علاوہ سموگ سے نمٹنے کے لئے گرین لاک ڈائون کے تحت لاہور کے اہم علاقوں میں اقدامات شروع کر دیئے گئے۔اقدامات کے تحت ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی سرگرمیوں پر 4نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے، شملہ پہاڑی کے گردونواح میں چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند کر دیا گیا، ایبٹ روڈ، ایجرٹن روڈ، ایمپریس روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور ڈیوس روڈ سے ہر قسم کی دھواں چھوڑنے والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند ہے۔نادرا آفس اور شاہین کمپلیکس کے باہر سے پارکنگ کو دیگر مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ گڑھی شاہو چوک، پولیس لائنز، منٹگمری روڈ اور ڈیوس چوک سے کوئی بھی رکشہ شملہ پہاڑی کی طرف نہیں آئے گا۔شاہرائوں پر بیریئر لگا کر ٹریفک وارڈنز خصوصی ڈیوٹی پر موجود ہیں، گرین لاک ڈائون کے علاقہ میں کھلی جگہ پر پانی چھڑکائو بھی جاری ہے، کھلی جگہ پر بغیر چھڑکائو جھاڑو لگانے پر پابندی ہے۔شملہ پہاڑی نادرا آفس کے باہر بڑی پارکنگ بھی ختم کر دی گئی ہے ، ایک ماہ کے لئے نادرا پارکنگ متبادل کھلی جگہ منتقل کردی گئی۔گرین لاک ڈائون کے پہلے روز شملہ پہاڑی کے علاقہ میں فضائی آلودگی انڈیکس 300تک ریکارڈ کیا گا ، شملہ پہاڑی کے علاقہ میں عمومی طور پر سموگ کی شرح کافی زیادہ ریکارڈ کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ادارہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لاہور میں گرین لاک ڈائون لگایا گیا ہے ، ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیرروڈ، شملہ پہاڑی سے گلشن سینما اور ایبٹ روڈ ، ریلوے سٹیشن اور ایمپریس روڈ کو بھی ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے، ان علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر مکمل طور پر پابندی ہو گی، کمرشل جنریٹرز ان علاقوں میں نہیں چلائے جائیں گے جبکہ چنگ چی رکشہ کا ان علاقوں میں جانا سختی سے بند رہے گا، اوپن باربی کیو پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہے۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے گرین لاک ڈان لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب بھر میں انسداد سموگ کے تحت فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ اور ٹائر جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات سونپ دئیے، ڈی سیز کو سموگ کنٹرول کرنے کے لئے ضروری و ہنگامی اقدامات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے تمام ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد سموگ کے لئے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی ہو گی، سالڈ ویسٹ، کوڑا کرکٹ، شاپنگ بیگز، ٹائر اور پلاسٹک جلانے پر پابندی ہو گی، غیرمعیاری ایندھن کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی ہو گی، ٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پانی کے بغیر سٹون کرشرز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، ڈی سیز سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved