امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم کی قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقات

دوحہ(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقات کی ، وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزیدا ستحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ملک کے درمیان سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافتی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں قطری وزیراعظم نے خطے میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کا اظہار کیا اوراقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام کے قطر کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مظبوط بنانے کیلئے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی موقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے اس کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ہے۔ وزیراعظم نے غزہ تنازع کے حل اور اس کے عوام کے مصائب کو کم کرنے کیلئے قطر کے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی ہے۔وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے فروغ کیلئے قطر کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، مذاکرات کے سہولت کار اور علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطری وزیر اعظم نے خطے میں پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے، اقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام کے قطر کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعاون کو فروغ دینے اور ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی تبادلوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے متنوع اقتصادی شعبوں بشمول زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا پر تپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved