امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

گزشتہ سال دنیا بھر میں تپ دق کے 82 لاکھ نئے کیسز کی تشخیص

نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں تپ دق(ٹیوبر کولوسز) کے 82 لاکھ نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جو 1995 میں ادارے کی جانب سے ٹی بی کی نگرانی شروع کیے جانے کے بعد سے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو جاری عالمی ادارہ صحت کی عالمی تپ دق رپورٹ 2024 میں کہا گیا کہ ٹی بی کے خلاف عالمی جنگ میں ملی جلی پیش رفت ہوئی جہاں کم فنڈنگ جیسے مسلسل چیلنجز کا سامنا رہا۔ٹی بی سے 2022 میں ہونے والی 13 لاکھ 20 ہزار اموات گزشتہ سال کم ہو کر 12 لاکھ 50 ہزار ہو گئی جبکہ اس بیماری کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 75 لاکھ سے بڑھ کر 82 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔تاہم اس سلسلے میں تمام نئے کیسز کی تشخیص نہیں ہو سکی اور عالمی ادارہ صحت کا اندازہ ہے کہ گزشتہ سال تقریباً 10.8 ایک کروڑ 8 لاکھ افراد اس بیماری کا شکار ہوئے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اب جبکہ ہمارے پاس ٹی بی کی روک تھام، اس کا پتا لگانے اور علاج کے طریقے موجود ہیں تو اس کے باوجود یہ بیماری بہت سے لوگوں کو ہلاک اور بیمار کرتی ہے جس پر ہمیں تشویش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی ادارہ صحت تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ ان طریقوں کے استعمال کو بڑھانے اور ٹی بی کے خاتمے کے لیے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2022 اور 2023 کے درمیان کیسز میں اضافہ بڑی حد تک عالمی آبادی کی شرح میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے، پچھلے سال ٹی بی کے واقعات کی شرح فی ایک لاکھ افراد میں 134 نئے کیسز تھے جو 2022 کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved