امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسرائیل کیساتھ قابل قبول شرائط پر جنگ بندی کیلئے تیار ہیں،نعیم قاسم

بیروت (این این آئی)حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پیش رو حسن نصر اللہ کی اسرائیل کے خلاف جنگی حکمت عملی پر عملدرآمد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مشروط جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی۔ حزب اللہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ قابل قبول شرائط پر جنگ بندی کے لیے تیار ہیں، تاہم قابل عمل معاہدہ ابھی سامنے آنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی جارحیت روکنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ہم بھی مناسب اور قابل قبول شرائط پر اسے تسلیم کرلیں گے۔حزب اللہ کے نئے سربراہ نے مزید کہا کہ وہ شہید حسن نصر اللہ کے تیار کردہ جنگی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ‘ہمیں کئی قربانیوں کا سامنا ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ فتح ہمارا مقدر بنے گی، ہم کسی کے لیے نہیں لڑ رہے بلکہ لبنان کی حفاظت اور غزہ کی حمایت میں اپنی سرزمین کو آزاد کرانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔نعیم قاسم نے تنظیم کی قیادت کو ‘بھاری بوجھ’ قرار دیتے ہوئے ذمہ داری سونپنے پر حزب اللہ کی شوریٰ کونسل کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی حکمت عملی شہید حسن نصر اللہ کی حکمت عملی کا تسلسل ہوگی۔ترکیہ ٹوڈے کے مطابق نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل، یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے لبنان پر حملے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘غزہ اور لبنان میں مزاحمت کی مثالی استقامت ہماری نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی، ہم 11 ماہ سے کہتے آرہے ہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اسے جیتنے کے لیے تیار ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved