لاہور(این این آئی)قومی کرکٹر فخر زمان کے بیٹے کی بولنگ کرواتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں فخر زمان کے بیٹے کو دونوں ہاتھوں سے انتہائی مہارت کے ساتھ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فخر کے بیٹے کی گیندوں کو کھیلنے والے بیٹر کو مشکلات میں گھرا دیکھا جاسکتا ہے۔ فخر زمان بھی اپنے بیٹے کی اس مہارت کو دیکھ کر حیران ہوئے۔