امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

برطانوی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر سے قیمتی اشیاء چوری

لندن (این این آئی)انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر پر چوری ہوگئی۔ بین اسٹوکس کے گھر چوری ان کی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان میں موجودگی کے دوران ہوئی۔چوری بین اسٹوکس کے ڈرہم کاؤنٹی میں واقع گھر میں ہوئی۔ بین اسٹوکس نے چوری کی واردات کے بعد اپیل سوشل میڈیا پوسٹ پر کی۔اپنے پیغام میں بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر چوری کی۔ وہ جیولری قیمتی اشیاء اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لے گئے۔بین اسٹوکس کے مطابق کچھ اشیاء کے ساتھ میرا اور میری فیملی کا جذباتی لگاؤ تھا۔ میری یہ اپیل ان افراد کو تلاش کرنے میں مدد کیلئے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ جرم اس وقت کیا گیا جب میری اہلیہ دو چھوٹے بچوں کے ساتھ گھر پر تھیں۔ شکر ہے کہ اہل خانہ کو کسی طرح کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا، تاہم اس واردات کی وجہ سے ان پر ذہنی طور پر اثر پڑا ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں چوری ہونے والی چند اشیاء کی چیزیں بھی ریلیز کر رہا ہوں۔ ریلیز کرنے کا مقصد صرف ان لوگوں کو پکڑنا ہے اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو ڈرہم کانسٹیبلری سے رابطہ کریں۔بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جب واردات ہوئی تو میں پاکستان میں تھا، پولیس نے میرے اہلِ خانہ کی غیر معمولی سپورٹ کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اب بھی ان لوگوں کی تلاش کیلیے بہت کام کر رہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved