امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مشہور بالی ووڈ شخصیت کی گھر سے لاش برآمد

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسڑی کے فلم ایڈیٹر نشاد یوسف اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نشاد یوسف گزشتہ رات کوچی اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں، نشاد کی موت کی خبر کی تصدیق آج صبح فلم ایمپلائز فیڈریشن آف کیرالہ کی جانب سے کی گئی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے موت کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یونین کی جانب سے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘نشاد یوسف، فلم ایڈیٹر، جنہوں نے بدلتے ہوئے ملیالم سنیما کے مستقبل کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا اچانک دنیا سے چلے گئے ہیں جس پر فلمی ڈائریکٹرز یونین کی جانب سے تعزیت کی جاتی ہے’۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے ایڈیٹر نے خودکشی کی ہے جبکہ ان کی موت کی وجہ جاننے کیلئے باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے ایڈیٹر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نشاد یوسف ملیالم اور تامل سنیما کے ایک مشہور فلم ایڈیٹر تھے۔ نشاد یوسف نے کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں تھلومالا، انڈا، ون، سعودی ویلکا اور ایڈیوس امیگوس شامل ہیں۔نشاد یوسف کے آنے والے پروجیکٹس میں بازوکا اور کانگوا شامل ہیں، ان کی آنے والی فلم میں سوریہ، بوبی دیول، اور دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved