کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ‘ہنر’ سے متعلق جملے پر لپسنگ کررہی ہیں۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘لمیٹڈ ٹیلنٹس۔ژالے سرحدی ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ‘سنو، میں سارا دن گھر پر بیٹھے بیٹھے بور ہوجاتی ہوں کچھ تو بتاؤ کیا کروں۔انہیں بتایا جاتا ہے کہ ‘تمہیں کتنی بار کہا ہے کہ تمہارے اندر کوئی ہنر ہے تو اسے کمائی کا ذریعہ بناؤ، وہ کہتی ہیں کہ ‘بھئی مجھے تم سے لڑنے کے پیسے کون دے گا۔’اداکارہ کہتی ہیں کہ ‘بتاؤ ناں کوئی آئیڈیا دیتے ہو تو اسے پورا تو کرو، بولو بولتے کیوں نہیں بولو۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔اس سے قبل ڑالے سرحدی کی بھارتی گانے ‘آس کوڑا’ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘میں یہ ڈانس ٹرینڈ کرنا چاہتی تھی اور اس گانے کی خوبصورتی یہ ہے کہ میں اسے بیٹھ کر بھی پرفارم کرسکتی ہوں۔