مکوآنہ ( این این آئی )پاکستان کے معروف فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر عرف انکل سرگم کا79واں یوم پیدائش منایاگیا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں ان کے مداحوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں انگل سرگم کی یاد تازہ کی گئی۔فاروق قیصر(انکل سرگل) 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے وہ کالم نگار، ڈائریکٹر، کٹھ پتلی ساز، اسکرپٹ رائٹر اور وائس ایکٹر بھی تھے جبکہ انہوں نے بہت سی مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔فاروق قیصر کو 1970 ء میں پہلی مرتبہ اکڑ بکڑ کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویڑن پر متعارف کرایا گیا لیکن انہیں اصل شہرت 1976 ء میں بچوں کے ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم سے ملی اور وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔انکل سرگم ایک کٹھ پتلی کردار ہے جسے 1976 میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے پاکستانی بچوں کے ٹی وی شو کلیاں میں پہلی مربتہ متعارف کرایا گیا اور اس کردار کو تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ آواز بھی فاروق قیصر نے اپنی ہی دی تھی۔انکل سرگم اور ماسی مصیبتے کو پاکستان کی افسانی کٹھ پتلی جوڑی سمجھا جاتا ہے جبکہ کلیاں، پتلی تماشا اور سرگم ٹائم فاروق قیصر کے مشہور پروگرام تھے۔فاروق قیصر کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1993 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا جبکہ رواں سال یوم پاکستان پر صدر مملکت عارف نے بھی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ فاروق قیصر المعروف انکل سرگم 14مئی2021ء کو حرکت قلب بند ہونے سے 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
