امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب حکومت کا انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی نئی اتھارٹی کے لیے بنائی گئی 10 رکنی کمیٹی نے پرپوزل تیار کر لیا، اتھارٹی کو چھ ماہ کے اندر آپریشنل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔دستاویزات کے مطابق نئی اتھارٹی کا نام پنجاب انفورسٹمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی جو تین لیول پر کام کرے گی، نئی اتھارٹی کا پہلا لیول صوبائی سطح پر کام کرے گا، دوسرا لیول ڈسٹرکٹ اور تیسرا لیول تحصیل سطح پر کام کرے گا۔اسی طرح اتھارٹی صوبائی سطح پر چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن، سیکرٹری اور چار ممبرز پر مشتمل ہو گا،اتھارٹی میں 18 رکنی ممبران شامل ہوں گے، جس میں 10 سینئر بیوروکریٹس، وزیراعلی سمیت پنجاب اسمبلی کے 4 ارکان اور اتنے ہی آزاد اراکین شامل ہوں گے۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ اس فورس کے لیے روایتی پولیس اسٹیشنز سے علیحدہ انفورسمنٹ اسٹیشنز بھی بنائے جائیں گے، اس اتھارٹی کے افسران کو معائنہ کرنے، گشت کرنے اور کسی بھی گاڑی یا شخص کی تلاشی لینے، اشیا ء اور سامان ضبط کرنے اور گرفتاری کا اختیار حاصل ہونے سمیت پولیس کے تمام بنیادی اختیارات حاصل ہوں گے۔حکومتی دستاویز میں لکھا گیا کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو ڈسٹرکٹ سطح پر ڈپٹی کمشنرز اور تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹر کریں گے، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تین شعبوں میں کام کرے گی، نئی اتھارٹی پرائس کنٹرول، اینٹی انکروچمنٹ اینڈ سٹیٹ لینڈز، اور اینٹی ہارڈنگ پر کام کرے گی۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ اتھارٹی کا چیئرپرسن سی ایم پنجاب اور وائس چیئرپرسن چیف سیکرٹری پنجاب ہو گا جبکہ آپریشنز کے لیے تخمینہ سالانہ اخراجات7.618بلین روپے ہوں گے، ٹرانسپورٹ آلات گیجٹس کی ابتدائی خریداری پر4.521 بلین روپے لاگت آئے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved