مدینہ منورہ(این این آئی)سعودی عرب کے سعودی نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک خاتون مسافر کی موت واقع ہو گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیون ایئر کی پرواز ایل این آئی 074سے مدینہ منورہ آنے والی خاتون مسافر طیارے کی سیڑھیوں سے گر پڑیں، جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کی خصوصی ٹیموں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ افسوسناک واقعے کے اسباب کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔