حیدرآباد(این این آئی)بھارت میں حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 6مسافر طیاروں کو دھمکی آمیز فون کالز ملنے کے بعد سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز کالز کا یہ واقعہ بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کا سبب بنا جس میں مختلف ایئرلائنز کے سو سے زائد طیاروں کی تلاشی لی گئی۔حیدرآباد ایئرپورٹ کے حکام نے دھمکی آمیز فون کال کے بعد فوری طور پر حفاظتی اقدامات کئے۔مسافروں کی تلاشی کیساتھ ساتھ ایئرپورٹ کی مختلف جگہوں کی بھی تلاشی لی گئی۔حیدرآباد ایئرپورٹ حکام کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ اس حوالے سے پتہ لگایا جاسکے کہ یہ فون کالز کس نے کئے اور ان کا مقصد کیا تھا۔اس صورتحال میں ایئرپورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور مسافروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی مشکوک سرگرمی فوری طور پر رپورٹ کریں۔