تہران(این این آئی)ایران نے اپنے ملک میں شہریوں پر موبائل ساز معروف کمپنی موٹرولا کے موبائل فون کے استعمال اور خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایران نے یہ فیصلہ حالیہ اسرائیلی پیجر دھماکوں کے بعد کیا ہے ۔ ایرانی وزیر محمد مہدی برداران کے مطابق حکومت نے موٹرولا موبائل فونز کی درآمد، خرید وفروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ایرانی وزیر محمد مہدی برادران نے کہاکہ ایران کی حدود میں موٹرولا فون ڈیوائسز کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔