سیئول(این این آئی)شمالی کوریا اور روس نے دفاع اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا اور روس نے پیانگ یانگ میں اپنی پہلی مشترکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش منعقد کی ہے۔نمائش کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا تھا جس میں روس کے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ، کمیونیکیشنز، اور ماس میڈیا کے نائب وزیر آندرے زرینن سمیت دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی۔پیپلز پیلس آف کلچر میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں اور کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ آئی ٹی مصنوعات اور سائنسی کامیابیوں کی نمائش کی ۔