صوابی(این این آئی)یارحسین رشکہ روڈ پر ایکسل ٹوٹنے سے رکشہ بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجے میں تین خواتین اور چار سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ بدھ کی شام ایک رکشہ یارحسین یعقوبی کی طرف جارہا تھا کہ یارحسین ، رشکہ روڈ پر رکشے کا ایکسل ٹوٹ گیا ، جس کے باعث رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سامنے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں رکشے میں سوار تیس ، تیس سالہ تین خواتین مسماتان ث، م ، آ اور چار سالہ بچی فاطمہ موقع پر جاں بحق جبکہ 55 سالہ شخص نہار، تیس سالہ خاتون س اور بیس سالہ خاتون آ شدید زخمی ہوگئیں ، جنہیں فوری طور پر یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
