لاہور( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ اور سینارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے اسی سلسلے میں اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے 39 آفس اسسٹنٹ کو ریگولر بنیادوں پر سپرنٹنڈنٹس پروموٹ کر دیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں محمد ابرار حسین، محمد وقاص، عبدالحفیظ، عظمیٰ رباب، مریم عرفان، سمیرا حمید، مرزا عبدالغفار بیگ، طارق محمود، قیصر ندیم، توقیر حیدر شاہ، فیاض حسین، علیم خان، طاہر جاوید بٹ،عاصمہ شبیر، عنبرین اختر، سمبرین سعد، نورین نور، محمد الیاس، محمد رضا، غلام عباس، عبید الرحمان، عامر شہزاد، زوار حسین، صداقت حسین، شہباز احمد،سید محمد باسط محمود، محمد عابد، محمد نوید الطاف، شاہد محمود، رانا زاہد حیات، عمران حبیب، عرفان نذیر، طاہر علی، وقار یونس، محمد ساجد، ساجدہ فردوس، یاسمین قیوم، طہورہ بی بی اور فرحان نوئیل شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران قبل ازیں اسسٹنٹ اور آفیشٹنگ بنیادوں پر سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دی اور پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت دی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس اور پہلے سے زیادہ محنت کی متقاضی ہے۔