امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے ایک اور پولیس اہلکارکے اہلخانہ کو گھر دے دیا

لاہور( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس اپنے شہدا ء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنارہی ہے، اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے ایک اور پولیس اہلکارکے اہل خانہ کورہائش کیلئے ذاتی گھر دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد ارشد کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا، شہید کے اہل خانہ کو ان کی پسند کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ لاہور کی نجی ہاؤسنگ کالونی میں 05 مرلے کا گھر خرید کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل محمد ارشد نے رواں سال 31 جنوری کو تھانہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں مجرموں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا، کانسٹیبل محمد ارشد شہید کی اہل خانہ میں اہلیہ اور 04 بیٹے شامل ہیں جو اب نئے گھر میں زندگی گذاریں گے، آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہل خانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد ارشد شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کانسٹیبل محمد ارشد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا بہادری سے مقابلہ کیا، پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس کانسٹیبل محمد ارشد جیسے 1600 سے زائد شہدا، 1700 غازیوں کی امین فورس ہے، شہداء کے اہل خانہ اور غازیوں کی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved