برلن (این این آئی )جرمنی ایئر لائن کمپنیوں کے گروپ لفتھانزا نے تل ابیب کے لیے اپنی پروزاوں کی معطلی کے پہلے سے کیے گئے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔ لفتھانزاکے اعلان کے مطابق یہ توسیع 25 نومبر تک کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ پروازوں کی تل ابیب کے لیے آمد و رفت میں توسیع کا فیصلہ خطے کی بد ترین کشیدگی اور حالات کی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔یہ بھی تصدیق کی گئی ہے کہ یورپی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 30 نومبر تک معطل رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔